السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹
🤲 اے پیارے رب!
ہماری تمام مشکلات اور مصیبتوں کو دور فرما اور ہمارے لیے وہ راستے کھول دے جن پر تیری ذات ہم سے راضی ہو اور جن پر تیرا فضل و انعام ہو۔
🌿 یا اللہ!
ہمیں، ہمارے عزیز و اقارب اور پوری دنیا کو ہر قسم کی وبائی بیماری، آفت اور آزمائش سے محفوظ فرما۔ ہمیں اپنی ناراضی، زمینی و آسمانی عذاب اور ہر ناگہانی مصیبت سے اپنی حفظ و امان میں رکھ۔
یا رب العالمین! 🤲 ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، ہماری جائز دعاؤں کو اپنے فضل و کرم سے شرفِ قبولیت بخش اور ہمیں ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھ۔
🌸 آمین یا رب العالمین 🤲✨
🌅 صبح بخیر
🌹 اللہ تعالیٰ آپ کا آج کا دن رحمت، برکت، صحت، سلامتی، سکون اور خوشیوں سے بھر دے۔