🚨 آپریشن شعبان، فورسز کی ایک اور بڑی کامیابی، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے مارٹر کلینومیٹر برآمد
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شعبان کے دوران انٹیلیجنس معلومات پر مبنی مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری ہتھیاروں کو گائیڈ کرنے والا آلہ مارٹر کلینومیٹر برآمد کر لیا ہے۔ بزدل دہشت گرد معصوم شہریوں اور فورسز پر مارٹر گولوں کے درست نشانوں کے لیے اس ملٹری گریڈ آلے کا استعمال کر رہے تھے۔ اس اہم آلے کی برآمدگی نے دہشتگردوں کے نشانہ لگانے اور دور تک گولہ باری کرنے کی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔