I am deeply honoured to receive the 2026 Right Livelihood Award which is also known as an alternative to Nobel Prize in Human Rights.
I want to thank everyone who has congratulated me, called me, written to me, celebrated with me, and shared this happiness today. I may not be able to reply to everyone individually right now, but please know how much your love and kindness mean to me.
The journey behind this recognition has also left me deeply burned out. Sometimes, when something good happens, instead of immediately feeling happy, old memories come back. I remember the difficult years, the losses, the fear, the pressure, and everything that came with this work. Happiness and sadness sometimes arrive together for me.
But today, I am genuinely happy, and I am especially grateful to everyone who made this day feel like a celebration.
For now, my hands have unfortunately stopped working properly again. This has happened to me from time to time since 2019, and sometimes it takes a few days, or even a week, for me to recover. So if I am slow in replying, please forgive me.
I am still trying to read your messages, feel your love, and thank you all in whatever way I can.
This recognition means a lot to me, but what means even more today is knowing how many people have stood by me, believed in me, and shared both the difficult and beautiful moments of this journey.
Thank you, from my heart.
میں 2026 کا رائٹ لائیولی ہُڈ ایوارڈ جسے انسانی حقوق میں نوبل پرائز کا متبادل بھی کہا جاتا ہے ،ملنے پر بے حد اعزاز محسوس کر رہی ہوں۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد دی، فون کیا، پیغامات بھیجے، میرے ساتھ خوشی منائی اور آج کے دن کو میرے لیے خاص بنایا۔ ممکن ہے کہ میں اس وقت ہر ایک کو الگ الگ جواب نہ دے سکوں، لیکن یقین کریں آپ کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔
اس پہچان کے پیچھے جو سفر ہے، اس نے مجھے بہت حد تک تھکا بھی دیا ہے۔ کبھی کبھی جب زندگی میں کوئی اچھی خبر آتی ہے تو فوراً خوشی محسوس کرنے کے بجائے پرانی یادیں واپس آجاتی ہیں۔ وہ مشکل سال، نقصان، خوف، دباؤ اور وہ سب کچھ جو اس کام کے ساتھ جڑا رہا، دوبارہ ذہن میں آجاتا ہے۔ میرے لیے کبھی کبھی خوشی اور اداسی ایک ساتھ آتی ہیں۔
لیکن آج میں واقعی خوش ہوں، اور خاص طور پر ان سب لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے آج میرے ساتھ اس لمحے کو ایک جشن میں بدل دیا۔
اس وقت ایک بار پھر میرے ہاتھ ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے۔ یہ میرے ساتھ 2019 سے وقتاً فوقتاً ہوتا آرہا ہے، اور کبھی چند دن جبکہ کبھی ایک ہفتہ لگ جاتا ہے بہتر ہونے میں۔ اس لیے اگر میں جواب دینے میں دیر کروں تو براہِ کرم مجھے معاف کیجیے گا۔
میں پھر بھی آپ کے پیغامات پڑھنے، آپ کی محبت کو محسوس کرنے اور جس طرح ممکن ہو آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
یہ اعزاز میرے لیے بہت اہم ہے، لیکن آج اس سے بھی زیادہ اہم یہ احساس ہے کہ اس پورے سفر میں کتنے لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے، مجھ پر یقین کیا، اور میرے مشکل اور خوبصورت دونوں لمحوں میں میرا ساتھ دیا۔
دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔
@rightlivelihood