Official account of Government Of Khyber Pakhtunkhwa

Peshawar, Pakistan
پشاور بی آر ٹی کے لیے مزید 27 نئی بسیں رواں ہفتے پشاور پہنچنے کی توقع۔ نئی بسوں کے اضافے کے بعد بسوں کی کل تعداد 296 ہو جائے گی۔ #PeshawarBRT
49
27
215
16,899
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار، زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا • گورنر @fkkundi کا زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب "معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے، اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔" گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
2
1
11
6,590
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا سے منسوب پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری اور ان کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مبینہ مراسلہ جعلی ہے. عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات آگے پھیلانے سے گریز کریں۔ خبروں کی تصدیق مستند سرکاری ذرائع سے کریں۔
19
10
54
15,511
• لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے، صحت کارڈ کے حوالے سے چند عناصر پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. @SamarHBilour • پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے۔ • ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف کارکردگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ • عوام کے مفاد میں منصوبے جاری رکھیں گے، کہیں بھی غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب ہوگا۔ ثمر ہارون بلور ، مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا
40
10
69
9,145
Tourists from Italy, Poland & Belgium visited #KalashaDurMuseum in Bumburate, Lower Chitral, exploring rich & unique #CulturalHeritage of #Kalasha community. They appreciated museum’s well-curated display, showcasing distinctive traditions, culture & heritage of #Kalash valley.
3
7
424
Government of KP retweeted
انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ کو صوبائی اسمبلی کے موجودہ ارکان (ایم پی ایز) اور وزراء کی غیر آئینی و غیر قانونی گرفتاریوں اور حراست میں رکھنے کے حوالے سے مکمل رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت۔
1
7
11
228
پشاور بحالی منصوبے کے تحت ٹریفک مسائل کے حل کی جانب بڑا قدم، رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور بحالی منصوبے کے تحت رنگ روڈ، جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر لیول ٹو فلائی اوور کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ ▪️ 6.2 ارب روپے کی لاگت سے 640 میٹر طویل، دو لین پر مشتمل ڈوئل کیریج وے فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، جبکہ منصوبے میں 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی شامل ہے۔ ▪️ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ فلائی اوور انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی۔ پشاور کی ترقی اور شہریوں کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے 200 ارب روپے کے پشاور بحالی منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، جبکہ آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔ ▪️ صوبائی وزیر بلدیات و اعلی تعلیم مینا خان آفریدی، معاون خصوصی ٹرانسپورٹ سمیع اللہ، رکن قومی اسمبلی آصف خان، کامران بنگش، عرفان سلیم، محکمہ بلدیات کے حکام، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام، پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
2
75
358
4,875
Government of KP retweeted
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF نے رنگ روڈ-جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر لیول ٹو فلاحی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا 640 میٹر طویل یہ دو لین ڈوؤل کیرج وے فلائی اوور 6.2 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ فلائی اوور انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی، دو سو ارب روپے کے پشاور بحالی پلان پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے، آؤٹر رنگ روڈ پر کام کا بھی جلد افتتاح کریں گے،
8
420
1,809
15,867
Government of KP retweeted
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ہمراہ رنگ روڈ-جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر لیول ٹو فلاحی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا!! 640 میٹر طویل یہ دو لین ڈوؤل کیرج وے فلائی اوور 6.2 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ 4.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ یہ فلائی اوور انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی، دو سو ارب روپے کے پشاور بحالی پلان پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے، آؤٹر رنگ روڈ پر کام کا بھی جلد افتتاح کریں گے۔
11
432
2,121
18,305
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے اسپتالوں کے قیام کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر ڈالنے کی ہدایت
22
412
2,214
40,160
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کے ترجیحی منصوبوں کا جائزہ اجلاس! وزیراعلیٰ کی نئے اسپتالوں کے قیام کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے اور صحت کے جاری منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بروقت فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔ اجلاس کے اہم فیصلے اور پیش رفت: 🔹 33 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے 32 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کی ریویمپنگ جاری ہے۔ منصوبے کے تحت 32 اسپتالوں کو 2.5 ارب روپے کے طبی آلات فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ 29 اسپتالوں کے انفراسٹرکچر ڈیزائن منظور اور کنٹریکٹرز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ 🔹 کوہاٹ میں 1,000 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس کے لیے زمین کے حصول کا عمل جاری ہے۔ 🔹ملاکنڈ میں 1,000 بستروں پر مشتمل اسپتال کے لیے زمین کی نشاندہی اور خریداری کا عمل جاری ہے۔ 🔹 پشاور کے بینظیر گراؤنڈ میں جنرل اسپتال کے قیام کے لیے پی سی ٹو منظوری کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔ 🔹باڑہ میں ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال کے قیام کے لیے سیکشن فور نافذ، جبکہ پی سی ٹو محکمہ پلاننگ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ 🔹 وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتالوں کی ریویمپنگ کے دائرۂ کار اور لاگت کی تفصیلات ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ 🔹 عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے کو درکار تمام وسائل فراہم کریں گے۔ سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری کے لیے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے۔ 🔹 صحت کے منصوبوں پر پیش رفت، معیار اور فنڈز کے مؤثر استعمال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور طبی عملے کی کمی دور کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 🔹 صحت کی معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔ ہم ایسا صحت کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں کسی شہری کو علاج کے لیے اپنے علاقے سے دور نہ جانا پڑے۔ #CMKP #SohailAfridi #KPHealth #HealthCare #KPDevelopment
2
19
106
2,872
Advancing the Rights, Protection & Empowerment of Women and Girls Dr. @SumeraShams, Chairperson KPCSW, received Mr. #Radek , UNICEF Chief Field Officer Khyber Pakhtunkhwa, at the Commission’s office to discuss avenues for meaningful collaboration. The discussion covered key priorities including girl child protection and empowerment, meaningful participation of women in climate change and WASH initiatives, and strengthening KPCSW’s institutional framework, particularly monitoring and evaluation mechanisms. The meeting reaffirmed the importance of strategic partnerships, institutional coordination and evidence-based approaches to translate commitments into sustainable and measurable action for women and girls across Khyber Pakhtunkhwa.
2
2
21
2,137
*مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا خیبرپختونخوا کے سیکورٹی بجٹ پر ردعمل* خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت فروری 2024 سے پولیس، لاء اینڈ آرڈر، عدلیہ اور ٹی ڈی پیز پر ترجیحی بنیادوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ مزمل اسلم خیبرپختونخوا پولیس کا جرائم ریکارڈ (ڈکیتی، اغواکاری، موبائل و گاڑی چوری) پنجاب سے بہتر ہے۔ مزمل اسلم دہشت گردی خیبرپختونخوا کا سنگین مسئلہ ہے، صوبائی پولیس، افواج اور حکومت پورے پاکستان کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ مزمل اسلم دہشت گردی کے اخراجات کا بڑا بوجھ خیبرپختونخوا خود اٹھا رہا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا آئی ڈی پیز کی معاوضہ جات (کمپینسیشن) وفاقی حکومت 2022 سے بند کر چکی ہے صوبہ خود خرچ کر رہا ہے۔ مزمل اسلم خیبرپختونخوا حکومت ضم اضلاع کے پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وسائل سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ مزمل اسلم 2024-25 میں پولیس کا جاری بجٹ 121 ارب روپے تھا 2026-27 میں بڑھا کر 173.8 ارب روپے کر دیا گیا۔ مزمل اسلم پولیس کے لیے ہتھیاروں کی خریداری کا بجٹ 3.3 ارب سے بڑھا کر 2026-27 میں 14.5 ارب روپے کیا گیا۔ مزمل اسلم خیبرپختونخوا میں پولیس کا مجموعی بجٹ 191 ارب روپے ہے بجٹ شرح پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔ مزمل اسلم پنجاب اور سندھ سے کم وسائل کے باوجود پولیس پر انکے برابر خرچ کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی میں مناسب حصہ ملنے کا انتظار 8 سال سے جاری ہے، صوبہ اپنے وسائل سے اخراجات کر رہا ہے۔ مزمل اسلم خیبرپختونخوا نے عدلیہ کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 6 ارب روپے مختص کیے، پنجاب نے 5.2، سندھ 2 اور بلوچستان نے 0.9 ارب روپے رکھے ہیں۔ مزمل اسلم ٹی ڈی پیز کے 54 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الاادا ہیں 2022 سے اب تک وفاق نے ایک روپیہ جاری نہیں کیا۔ مزمل اسلم عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی مکمل مالی ذمہ داری خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل سے نبھا رہی ہے۔ مزمل اسلم سیکیورٹی کے نام پر خیبرپختونخوا کے اخراجات پر بات کرنے سے پہلے صوبے کے مالی بوجھ اور وفاقی واجبات کا ریکارڈ بھی سامنے رکھا جائے۔ مزمل اسلم سیکیورٹی اخراجات پر فیک نیوز نہیں، بجٹ کے اعداد و شمار دیکھیں؛ حقائق خود بولیں گے۔ مزمل اسلم
21
79
2,663
خیبرپختونخوا کے لینڈ ریکارڈ نظام کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم پیشرفت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ای فرد پورٹل اور ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کا اجراء کردیا۔ ای فرد پورٹل کے ذریعے شہری ریونیو دفاتر کے بار بار چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے یا قریبی مرکز سے فرد حاصل کرسکیں گے۔ فرد کے اجراء کے لیے نادرا ای سہولت مراکز، آفیشل ویب سائٹ سیلف سروس پورٹل اور دستک ایپ کے تین چینلز دستیاب ہوں گے۔ نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق شدہ صارفین ہی ای فرد ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، جبکہ فرد کی فیس ون لنک اور ایزی پیسہ کے ذریعے الیکٹرانک طور پر سرکاری خزانے میں جمع ہوگی۔ ادائیگی کے بعد فرد شہری کے اکاؤنٹ میں محفوظ رہے گی اور کسی بھی وقت دوبارہ ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ فرد پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے مرکزی اراضی ریکارڈ سے آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی، جس سے فرد کی تصدیق کا عمل مزید آسان اور شفاف ہوجائے گا۔ ڈیجیٹل پبلک فیڈ بیک نظام کے تحت ریونیو خدمات حاصل کرنے والے شہریوں سے بے ترتیب بنیادوں پر ٹیلی فونک رابطہ کیا جائے گا۔ شہریوں کی رائے آواز کی صورت میں ریکارڈ کرکے نظام میں درج کی جائے گی جبکہ شہری اطمینان کو چار درجات میں ریکارڈ کیا جائے گا۔ غیر مطمئن شہریوں کی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوں گی۔ شہریوں کے فیڈ بیک کو اضلاع کی کارکردگی اور شہری اطمینان کی مسلسل نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ شہریوں کی رائے کو ڈپٹی کمشنرز کے ماہانہ اجلاسوں میں کارکردگی کے اہم اشاریے کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ بہترین کارکردگی والے اضلاع کی حوصلہ افزائی جبکہ کمزور کارکردگی والے اضلاع سے جواب طلبی ہوگی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر آسان، شفاف اور تیز خدمات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے زمین کے ریکارڈ سے متعلق خدمات میں رفتار اور شفافیت مزید بہتر ہوگی۔ ڈیجیٹل فیڈ بیک کے ذریعے ریونیو خدمات میں تاخیر اور ناقص کارکردگی کی نشاندہی ممکن ہوگی، جبکہ یہ اصلاحات زمین سے متعلق شکایات میں کمی اور لینڈ ریکارڈ نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لینڈ ریکارڈ میں ڈیجیٹل اصلاحات وقت کی اہم ضرورت تھیں اور حکومت عوام کو آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل اصلاحات کے اجراء میں کردار ادا کرنے والے حکام کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں تعریفی اسناد سے نوازا۔
3
60
309
5,508
جانوروں کی صحت، کسانوں کی خوشحالی اور دیہی معیشت کی مضبوطی کی جانب خیبرپختونخوا حکومت کا اہم قدم۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبے کے تحت 145 موبائل ویٹرنری کلینکس، 27 موبائل لیبارٹری ٹیسٹنگ یونٹس اور 202 ویٹرنری ڈاکٹرز و اسسٹنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ موبائل کلینکس تحصیل کی سطح پر جانوروں کی ویکسینیشن، تشخیص، علاج اور ہنگامی ویٹرنری خدمات فراہم کریں گے، جبکہ موبائل ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹریز دودھ کے معیار اور ملاوٹ کی نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی افتتاحی تقریب سے خطاب احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ صرف موبائل ویٹرنری سروس نہیں بلکہ ایک سوچ، احساس اور عہد ہے۔ کوئی بھی کسان جغرافیائی فاصلے یا علاقے کی وجہ سے معیاری ویٹرنری سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔ دور دراز علاقوں کے مویشی پالنے والے کسانوں کو جدید اور بروقت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔ حکومت کا مقصد صرف جانوروں کا علاج نہیں بلکہ بیماریوں کی روک تھام، مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور کسان خاندانوں کی آمدن میں بہتری بھی ہے۔ صحت مند مویشی بہتر پیداوار، زیادہ آمدن اور مضبوط دیہی معیشت کا ذریعہ بنیں گے۔ تقریب میں معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک خورشید خٹک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
1
11
64
2,620
امن، تحفظ اور جدید پولیسنگ - خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح! چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد امن و امان اور سیکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کیے۔ مالی سال 2024-25 سے 2026-27 تک سیکیورٹی اور پولیس اصلاحات کے اہم اقدامات: 🔹 پولیس بجٹ: 2024-25 میں 122.2 ارب روپے سے بڑھ کر 2026-27 میں 173.8 ارب روپے؛ دو سال میں 41 فیصد اضافہ، جبکہ مجموعی پولیس بجٹ 191.4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ 🔹 تنخواہوں اور رسک الاؤنس میں اضافہ: جولائی 2025 سے پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں نمایاں اضافہ، جبکہ تنخواہی پیکیج کو دیگر صوبوں کے مساوی کیا گیا۔ 🔹 شہداء پیکیج: یکم جولائی 2025 سے معاوضوں میں اضافہ، شہداء کے خاندانوں کے لیے رینک کے مطابق پلاٹس اور متوقع تاریخِ ریٹائرمنٹ تک آسامی برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ 🔹 نئی بھرتیاں: مالی سال 2024-25 سے اب تک 3,550 نئی آسامیاں، جبکہ 2026-27 کے تحت مزید 484 آسامیوں کی تخلیق۔ 🔹 جدید آلات و وسائل کی فراہمی: پولیس پروکیورمنٹ پلان 2024-25 کے 3.4 ارب روپے سے بڑھا کر 2026-27 میں 14.9 ارب روپے؛ گاڑیوں، جدید اسلحہ، مشینری اور آپریشنل وسائل کے لیے بکتر بند، بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے خطیر فنڈز۔ 🔹 ترقیاتی منصوبے: 2024-25 کے 41 منصوبوں کے مقابلے میں 2026-27 میں 49 منصوبے؛ مجموعی لاگت میں 85.6 فیصد اضافہ۔ 🔹 سیف سٹی: پشاور، کرک، ٹانک، کوہاٹ، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیف سٹی کا قیام، پشاور میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور نگرانی کے نظام کی توسیع۔ 🔹 ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی: پولیس و CTD انفراسٹرکچر، تکنیکی اپ گریڈیشن، موبیلٹی اور فوری رسپانس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اربوں روپے مختص۔ 🔹 جدید پولیسنگ: پاکستان کے پہلے پولیس ڈرون یونٹ کا قیام، ڈرون ٹیکنالوجی اسکول، جدید ڈرونز، سولرائزیشن اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات۔ 🔹 فنڈز کا اجرا: مالی سال 2025-26 میں موجودہ بجٹ کے مقابلے میں 157.1 ارب روپے جاری ہوئے، جبکہ 22 ستمبر 2026 تک مالی سال 2026-27 کے موجودہ بجٹ کا 79.2 فیصد جاری کیا جا چکا تھا۔ یہ محض بجٹ میں اضافہ نہیں، بلکہ پولیس اہلکاروں کی فلاح، شہداء کے خاندانوں کی سرپرستی، دہشتگردی کے خلاف ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت امن، محفوظ معاشرے اور جدید پولیسنگ کے اپنے عزم پر قائم ہے، کیونکہ امن ہوگا تو ترقی ہوگی، اور ترقی ہوگی تو خوشحالی آئے گی۔
11
51
2,511
Government of KP retweeted
امن، تحفظ اور جدید پولیسنگ - خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ترجیح! چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد امن و امان اور سیکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کو ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کیے۔ مالی سال 2024-25 سے 2026-27 تک سیکیورٹی اور پولیس اصلاحات کے اہم اقدامات: 🔹 پولیس بجٹ: 2024-25 میں 122.2 ارب روپے سے بڑھ کر 2026-27 میں 173.8 ارب روپے؛ دو سال میں 41 فیصد اضافہ، جبکہ مجموعی پولیس بجٹ 191.4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ 🔹 تنخواہوں اور رسک الاؤنس میں اضافہ: جولائی 2025 سے پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں نمایاں اضافہ، جبکہ تنخواہی پیکیج کو دیگر صوبوں کے مساوی کیا گیا۔ 🔹 شہداء پیکیج: یکم جولائی 2025 سے معاوضوں میں اضافہ، شہداء کے خاندانوں کے لیے رینک کے مطابق پلاٹس اور متوقع تاریخِ ریٹائرمنٹ تک آسامی برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ 🔹 نئی بھرتیاں: مالی سال 2024-25 سے اب تک 3,550 نئی آسامیاں، جبکہ 2026-27 کے تحت مزید 484 آسامیوں کی تخلیق۔ 🔹 جدید آلات و وسائل کی فراہمی: پولیس پروکیورمنٹ پلان 2024-25 کے 3.4 ارب روپے سے بڑھا کر 2026-27 میں 14.9 ارب روپے؛ گاڑیوں، جدید اسلحہ، مشینری اور آپریشنل وسائل کے لیے بکتر بند، بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے خطیر فنڈز۔ 🔹 ترقیاتی منصوبے: 2024-25 کے 41 منصوبوں کے مقابلے میں 2026-27 میں 49 منصوبے؛ مجموعی لاگت میں 85.6 فیصد اضافہ۔ 🔹 سیف سٹی: پشاور، کرک، ٹانک، کوہاٹ، مردان، سوات، مانسہرہ سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیف سٹی کا قیام، پشاور میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور نگرانی کے نظام کی توسیع۔ 🔹 ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی: پولیس و CTD انفراسٹرکچر، تکنیکی اپ گریڈیشن، موبیلٹی اور فوری رسپانس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اربوں روپے مختص۔ 🔹 جدید پولیسنگ: پاکستان کے پہلے پولیس ڈرون یونٹ کا قیام، ڈرون ٹیکنالوجی اسکول، جدید ڈرونز، سولرائزیشن اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اقدامات۔ 🔹 فنڈز کا اجرا: مالی سال 2025-26 میں موجودہ بجٹ کے مقابلے میں 157.1 ارب روپے جاری ہوئے، جبکہ 22 ستمبر 2026 تک مالی سال 2026-27 کے موجودہ بجٹ کا 79.2 فیصد جاری کیا جا چکا تھا۔ یہ محض بجٹ میں اضافہ نہیں، بلکہ پولیس اہلکاروں کی فلاح، شہداء کے خاندانوں کی سرپرستی، دہشتگردی کے خلاف ادارہ جاتی استعداد میں اضافے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت امن، محفوظ معاشرے اور جدید پولیسنگ کے اپنے عزم پر قائم ہے، کیونکہ امن ہوگا تو ترقی ہوگی، اور ترقی ہوگی تو خوشحالی آئے گی۔
1
123
475
4,327
Government of KP retweeted
درہ آدم خیل کی قسمت جاگ اٹھی تعلیم کے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز الحمدللہ! درہ آدم خیل کے عوام کے لیے آج ایک تاریخی اور یادگار دن ہے۔ صوبائی وزیرِ قانون و پارلیمانی امور خیبرپختونخوا و رکنِ صوبائی اسمبلی PK-90 آفتاب عالم اور حاجی عابد الرحمن آفریدی نے باقاعدہ طور پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول درہ آدم خیل کا افتتاح کر دیا۔ پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ درہ آدم خیل تحصیل میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی صورت میں بچوں کو اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ ثانوی تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔ یہ صرف ایک سکول کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ درہ آدم خیل کے نوجوانوں کے مستقبل کی ایک نئی بنیاد ہے۔ ہائر سیکنڈری کلاسز، بالخصوص فرسٹ ایئر میں تقریباً 100 طلبہ کے داخلے اور کلاسز کے آغاز سے طلبہ، والدین اور عوام میں ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ سکول کی نئی عمارت کا کام بھی تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے پیچھے صوبائی وزیرِ قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی مسلسل کوششیں، دلچسپی اور تعلیم کے شعبے سے خصوصی وابستگی نمایاں ہے۔ سکول کی منظوری سے لے کر اس کی ترقی اور ہائر سیکنڈری کلاسز کے آغاز تک ان کی کاوشیں آج عملی شکل میں ہمارے سامنے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ بھی خصوصی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جن کی کاوشوں سے ہائر سیکنڈری کلاسز کے بروقت آغاز اور تعلیمی سرگرمیوں کے عملی انتظام میں اہم پیش رفت ہوئی۔ اسی طرح TEVTA کے متعلقہ حکام اور ڈائریکٹر کا بھی شکریہ، جنہوں نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اہم منصوبے میں تعاون اور شرکت کی۔ جناب آفتاب عالم صاحب نے اس موقع پر درہ آدم خیل کے نوجوانوں کے لیے تعلیمی، فنی اور کھیلوں کی مزید سرگرمیوں کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا، جن میں درہ آدم خیل سپورٹس سٹیڈیم اور مختلف سکولوں کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے منصوبے شامل ہیں، جو ان شاء اللہ آنے والے وقت میں عملی شکل اختیار کریں گے۔ یہ صرف ایک سکول کا افتتاح نہیں، بلکہ ایک نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہے۔ ان شاء اللہ درہ آدم خیل کا نوجوان تعلیم، ہنر، کھیل اور پروفیشنل زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھے گا۔ 🌱 درہ آدم خیل کا مستقبل — تعلیم، ہنر اور ترقی! #درہ_آدم_خیل #آفتاب_عالم #AftabAlamAfridi #Education #HigherSecondarySchool #TechnicalEducation #YouthEmpowerment #Development #Kohat
3
6
36
612
Government of KP retweeted
کوہاٹ پی کے 90، بلی ٹنگ نہری کک روڈ کا افتتاح۔ صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے پی ٹی آئی بلی ٹنگ کے کارکنان کے ہمراء بلی ٹنگ نہری کک روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
2
30
257
2,679
Government of KP retweeted
دہشت گردی کے خلاف وفاق سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھنے اور مشترکہ پالیسی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ آئیں، نیت درست کریں اور اس ناسور کے خلاف مل کر ایک جامع اور مستقل پالیسی بنائیں۔ ہم نے ہمیشہ سیاسی حکمتِ عملی کے تحت اپنے فیصلے کیے ہیں۔ پہلے کہا گیا کہ اسلام آباد آکر دکھائیں، کنٹینرز، رکاوٹیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی، دھمکیاں دی گئیں۔ جب ہم نے اپنی تاریخ مؤخر کی تو اب سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ہم کیوں نہیں آ رہے؟ آج بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں؛ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔
8
115
368
6,258