موٹروے پولیس کے افسران کو بذریعہ ٹال فری ہیلپ لائن 130 ایک مسافر نے اطلاع دی کہ سفر کے دوران موٹروے پر سروس ایریا میں قیام کے وقت اپنا موبائل فون وہاں بھول گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ افسران فی الفور مذکورہ سروس ایریا پہنچے اور گمشدہ موبائل فون برآمد کر لیا۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد موبائل فون مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ موبائل فون کے مالک نے موٹروے پولیس کے افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔