Official account of #MQM (Muttahida Quami Movement). Founder & Leader @AltafHussain_90

Pakistan and Worldwide
Pinned Tweet
🌱 OFFICIAL POSTER 🌱 On the occasion of 17 September — Altaf Hussain Bhai’s 73rd Birthday, join the Global Tree Planting Campaign from 9–15 September 2026. 🌎🍀 Let’s make this birthday a celebration of life, hope, and a greener future. #OnePlantForAltafBhai
7
72
121
5,838
وفا پرست کارکنان وعوام ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن فہد مصطفی کے ماموں اقبال جاوید کی جلد اور مکمل صحتیابی اللہّ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
13
23
1,453
ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکنان نوید اور ارشد بھائی کی والدہ خورشید جہاں کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
3
12
21
1,524
پنجاب : ایم کیو ایم پنجاب زون کے وفا پرست کارکنان کی جانب سے لاہور داتا گنج بخش دربار میں قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور چارد چڑھائی گئی۔
6
75
148
4,554
ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ کے کارکن محمد شہزاد کے بھائی محمد افضل کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
4
21
34
4,898
ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن وصی اللہّ اور ملیر سیکٹر کے کارکن ایاز احمد کی دادی غفور ن بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
17
28
1,727
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ اٹلانٹا میں انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئ۔ رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق سمیت ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی بڑی تعداد میں شرکت #17SepBirthdayOfAltafHussain اٹلانٹا، جارجیا، 19 ستمبر 2026ء: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) امریکہ کے زیرِ اہتمام قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں مرکزی تقریب بروز ہفتہ، 19 ستمبر 2026ء کو اٹلانٹا، جارجیا کے النور بینکوئٹ ہال میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں رکنِ رابطہ کمیٹی مطلوب زیدی، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر محب خان، جوائنٹ آرگنائزر خورشید الحق، اٹلانٹا چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت امریکہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر محب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 17ستمبر جہاں مظلوم و محروم عوام کے لیے خوشی کا دن ہے وہاں ایم کیو ایم کے کارکنان کے لئے " تجدید عہد وفا " کا دن بھی ہے کہ جب ہمیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارا ہر عمل، ہمارا ہر کردار اور ہمارا ہر قدم جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور ان کی تربیت کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے اپنی جانب سے ایم کیو ایم کے تمام زمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ کٹھن سے کٹھن گھڑی میں بھی خون کے آخری قطرے تک قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کا ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر فنکاروں نے ایم کیو ایم کے نغمے گائے اور اس کی دھن میں خواتین و بچوں اور کارکنان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے الطاف حسین کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔ متحدہ قومی موومنٹ شعبہ نشرواشاعت یو ایس اے
3
45
70
2,151
ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر کے کارکن عامر سنارہ اور ملیر سیکٹر کے کارکن محمد نصیر کی صاحبزادی مہوش سحر کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
5
13
38
3,870
وفا پرست عوام وکارکنان ایم کیوایم پنجاب کے کارکن شوکت علی انصاری اور حیدرآباد زون کے کارکن شاہنواز خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
3
20
29
2,673
ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے کارکن ضیا ء الرحمن کے چھوٹے بھائی شفیق الرحمن کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
5
17
28
1,466
MQM retweeted
❤️ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے لگایا #17SepBirthdayOfAltafHussain ہمیں الطاف بھائی کے خلاف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، الطاف بھائی عظیم انسان ہیں۔ طارق چوہدری برطانیہ کے ماہرقانون عمران بشیر نے اسٹیج پرآکر جناب الطاف حسین کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ پوری قوم الطاف بھائی کاراستہ دیکھ رہی ہے اورالطاف بھائی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیدتسنیم حیدر لندن …… 22 ستمبر 2026ء لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے اجتماع میں مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کےچیئرمین طارق چوہدری بھی شریک تھے۔ جو کبھی جناب الطاف حسین کے شدید مخالف تھے اوران کی رہائش گاہ پراحتجاجی مظاہرے کرنے والوں میں شامل تھے۔ جناب الطاف حسین نے انہیں تقریب میں دیکھا تو اسٹیج پر بلایا،طارق چوہدری نے جناب الطاف حسین سے گلے لگ کر انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر طارق چوہدری نےکہا کہ خدا کی قسم ہمیں الطاف بھائی کےخلاف ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا تھا، جب ہمیں اپنی غلطی کااحساس ہوا تو میں نے ٹی وی پر آکرالطاف بھائی سے معافی مانگی، بھائی نےمجھے گلے سے لگایا، الطاف بھائی عظیم انسان ہیں۔ طارق چوہدری نے ”الطاف بھائی …زندہ باد“ کانعرہ بھی لگایا۔ اس موقع پر برطانیہ کے ماہرقانون اورتھنک ٹینکر عمران بشیر نے بھی اسٹیج پر آکر جناب الطاف حسین کو گلے لگ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے برطانیہ میں آباد مسلم کمیونٹی کے بارے میں پائی جانےوالی نفرت کے خاتمے اور امن وبھائی چارے کے چارٹر کو ایک فریم کی شکل میں جناب الطاف حسین کو پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے ان کی کاوش کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انجمن سادات یوکے کے سربراہ سید تسنیم حیدر نےخطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کو ان کی 73 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پوری قوم الطاف بھائی کاراستہ دیکھ رہی ہے اور الطاف بھائی کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہیپی برتھ ڈے کہتی ہے۔
11
102
186
5,920
الطاف حسین ضروری ہے ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ #17SepBirthdayOfAltafHussain بانی وقائد تحریک کی 73 ویں سالگرہ پر خصوصی ترانہ ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ پرایم کیوایم کی جانب سے خصوصی ترانہ جاری کیا گیا جس کے ٹائٹل بول ہیں ❤️❤️❤️❤️❤️❤️ ہربندش غیرضروری ہے الطاف حسین ضروری ہے ❤️❤️❤️❤️❤️❤️ ایم کیوایم کے مرکز کی جانب سے تیارکردہ یہ ترانہ خوبصورت شاعری اورجوشیلے اوربہترین میوزک پرمبنی ہے۔ترانے کی خوبصورت وڈیوجناب الطاف حسین کی جدوجہد اوران سے عوام کی عقیدت کی وڈیوز اورتصاویرپر مشتمل ہے۔ جاری کردہ مرکزی شعبہ اطلاعات متحدہ قومی مووومنٹ 21ستمبر 2026ء 👇👇👇👇👇
5
74
129
2,071
ایم کیو ایم پاک کالونی سیکٹر کے کارکن عمران عزیز کی ساس کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
1
21
34
2,224
وفا پرست کارکنان وعوام گلستان جوہر سیکٹر انجینئر محسن علی خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
20
29
1,551
“ I wanted to change Pakistan’s corrupt political system, and today I still want to change this corrupt system of governance.” — Altaf Hussain #17SepBirthdayOfAltafHussain I want to liberate Pakistan from the domination of feudal lords and waderas. I want a system in the country in which every citizen enjoys equal rights, regardless of their religion or beliefs. My opposition is not to any individual, province, or political party; rather, it is to a system in which power becomes superior to the law. I oppose the wadera system in Sindh, the feudal structures in Punjab and other provinces, corruption, and a political arrangement in which democratic institutions remain subordinate to a military system. I am not against the armed forces. My opposition is to the policies of a few generals in the military whose decisions result in harm to the country and its people. In the past, the name of religion and Islam was used for specific purposes. As a consequence of this misguided policy, religious extremism and Talibanisation spread throughout the country, and their effects were suffered by people across Pakistan, particularly the people of Khyber Pakhtunkhwa. Even at that time, I used to say: “The Taliban you are creating will one day become monsters and will devour you yourselves.” But my words were interpreted as being against the military. Today, the consequences of those policies are before the country. Suicide attacks are taking place, and soldiers of the armed forces as well as innocent civilians are losing their lives. When @ImranKhanPTI ’s government was removed and he was arrested, I condemned the action and issued statements in his support. Some MQM workers asked me, “Why are you speaking in his favour when he strongly opposed you in the past?” I told my colleagues: Do not look at who did something wrong to you; look at what good you can do for someone when they are going through a difficult time. When Nawaz Sharif’s wife, Begum Kulsoom Nawaz, fell ill in London, I sent colleagues to visit her and inquire about her health. When Nawaz Sharif and his daughter Maryam Nawaz were arrested, I condemned their arrests. Whenever injustice has been done to anyone, I have raised my voice for them. I have always raised my voice in support of the oppressed and against oppression, regardless of which political party, province, or school of thought the person belonged to. When I raised my voice against the system, assassination attempts were made against me in Pakistan, and I was attacked with a grenade. Following this, at the request of my colleagues, I came to London temporarily. I wanted to return to Pakistan, but the path for my return to Pakistan was closed. Even while living here, I continued my struggle. I am still striving for a better system in Pakistan. Altaf Hussain Addressing the gathering held in London on the occasion of his 73rd birthday 19 September 2026
6
131
221
3,779
میں کل بھی پاکستان کے کرپٹ سیاسی نظام کوتبدیل کرنا چاہتا تھا اور آج بھی کرپٹ سیاسی نظامِ حکومت کی تبدیلی چاہتا ہوں۔ الطاف حسین #17SepBirthdayOfAltafHussain میں پاکستان کوجاگیرداروں اوروڈیروں کے تسلط سے نجات دلانا چاہتا ہوں، میں ملک میں ایسا سسٹم چاہتا ہوں کہ ہرشہری کو یکساں حقوق حاصل ہوں،خواہ ان کا مذہب یاعقیدہ کوئی بھی ہو۔میری مخالفت کسی فرد، صوبے یا جماعت سے نہیں، بلکہ اس نظام سے ہےجس میں طاقت قانون سے بالاتر ہوجائے۔ میں سندھ کے وڈیرانہ نظام، پنجاب اور دیگر صوبوں کے جاگیردارانہ ڈھانچوں، بدعنوانی اور ایسے سیاسی انتظام کا مخالف ہوں جس میں جمہوری ادارے عسکری نظام کے تابع ہوں۔ میں فوج کے خلاف نہیں بلکہ میری مخالفت فوج کے ان چند جرنیلوں کی پالیسیوں سے ہے جن کے فیصلوں کے نتیجے میں ملک اور قوم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ماضی میں مذہب اور اسلام کےنام کو مخصوص  مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اس غلط پالیسی کے نتیجے میں ملک میں مذہبی انتہاپسندی اور طالبانائزیشن پھیلی جس کے اثرات پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام نے برداشت کیے۔ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ آپ جوطالبان بنارہے ہیں یہ ایک دن مونسٹربن جائیں گے اور آپ ہی کو کھائیں گے، لیکن میری باتوں کوفوج کے خلاف لیا گیا، آج ان پالیسیوں کے نتائج ملک کے سامنے ہیں، ملک میں خودکش حملے ہورہے ہیں اور فوج کے جوان اور عام معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔  جب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا اورانہیں گرفتارکیا گیا تومیں نے اس عمل کی مذمت کی اوران کے حق میں بیانات دیے تو ایم کیو ایم کے بعض کارکنوں نے مجھ سے سوال کیا کہ جس شخص نے ماضی میں آپ کی شدید مخالفت کی، آپ اس کے حق میں کیوں بول رہے ہیں؟ تومیں نے اپنے ساتھیوں کو یہی تلقین کی کہ یہ مت دیکھو کہ کس نے تمہارے ساتھ برا کیا تھا، یہ دیکھو کہ تم کسی کے مشکل وقت میں اس کے لیے کیا اچھا کر سکتے ہو۔جب نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازلندن میں علیل ہوئیں تو میں نے ان کی عیادت کے لئے ساتھیوں کو بھیجا، جب نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکیا گیا تومیں نے اس کی مذمت کی۔ جب بھی جس کے ساتھ زیادتی ہوئی، میں نے اس کے لئے آوازبلند کی۔ میں ہمیشہ مظلوم کےحق میں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہوں خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت، صوبے یا مکتبہء فکر سے ہو۔ میں نے نظام کے خلاف آوازبلند کی تومجھ پر پاکستان میں مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے، مجھ پر گرینیڈسے حملہ کیا گیا۔جس کے بعد میں ساتھیوں کی درخواست پر عارضی طور پر لندن آگیا، میں پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر مجھ پر پاکستان واپس جانے کے راستے بند کردیے گئے۔ میں نے یہاں رہ کر بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ،میں اب بھی پاکستان میں بہتر نظام کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں۔ الطاف حسین لندن میں 73ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب 19ستمبر 2026ء
28
182
317
6,951
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ اسٹریٹوکریسی (Stratocracy) ہے, ملک، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور عناصر کے ذریعے چلایا جارہا ہے، میں اس نظام کی تبدیلی چاہتاہوں بانی وقائد کالندن میں 73ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب #17SepBirthdayOfAltafHussain لندن……21 ستمبر2026ء ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں کبھی کسی کے خلاف نہیں تھا، میں کرپٹ اور غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف تھا،میں پاکستان کے کرپٹ سیاسی نظام کوتبدیل کرناچاہتاتھا اورآج بھی موجودہ کرپٹ سیاسی نظام حکومت کی تبدیلی چاہتاہوں۔پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ اسٹریٹوکریسی (Stratocracy) ہے یعنی ملک، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور عناصر کے ذریعے چلایا جارہاہے۔انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام اپنی 73ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ اس پرجوش اوربھرپوراجتماع میں لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے افرادنے شرکت کی۔ اجتماع میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ، فرانس، بیلجیئم اورمڈل ایسٹ سے آئے ہوئے پارٹی کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے گھرپر حملہ کرنے والے سمجھ رہے تھے کہ وہ حملہ کرکے مجھے ڈرادیں گے، مجھے خوفزدہ کردیں گے لیکن دیکھ لیں کہ آج اس اجتماع میں موجودہوں، میں اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں فوج کے خلاف نہیں، میں اس بات پر یقین رکھتاہوں ہر ملک کے دفاع کے لئے فوج کی ضرورت ہوتی ہے پاکستان میں بھی فوج ضروری ہے لیکن وہ اپنے آئینی دائرہ کار سے باہررہ کرکام کررہی ہے، تمام اداروں پر سویلین کے بجائے فوج کے افسران متعین ہیں۔ملک کا پورا نظام فوج کے حکام کے ماتحت ہے۔ پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ اسٹریٹوکریسی (Stratocracy) ہے یعنی ملک، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور عناصر کے ذریعے چلایا جارہاہے۔برطانیہ میں شہریوں کواپنے آرمی چیف کانام تک معلوم نہیں ہوتالیکن پاکستان میں آرمی چیف سےلیکرتمام اہم عہدوں پر فائز فوجی حکام کے نام اور تفصیلات بچے بچے کومعلوم ہوتی ہیں۔ فوج کے جرنیل سیاسی معاملات میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔ میں فوج کے خلاف نہیں،فوج کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں،میں کرپٹ سیاستدانوں، فیوڈلز اور کرپٹ جرنیلوں کے خلاف ہوں، میں فوج کے سپاہیوں کے خلاف نہیں بلکہ میری مخالفت فوج کے ان چند جرنیلوں کی پالیسیوں سے ہے جن کے فیصلوں کے نتیجے میں ملک اور قوم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے سیاست میں فوج اور سرکاری ایجنسیوں کی مداخلت کے خلاف بات کی توانہیں فوج کامخالف اورملک دشمن قراردیدیاگیا۔ پنجاب، کشمیرپورا ملک میرے مخالف ہوگیا۔ 1992ء میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل آصف نوازنے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کا منصوبہ بنایا، قوم کودھوکہ دینے کے لئے 72بڑی مچھلیوں کی ایک فہرست تیار کی، اس فہرست میں الطاف حسین یااس کے بھائیوں بہنوں یااس کے رہنماؤں کے نام نہیں تھے بلکہ آصف زرداری، بینظیر کے کامدار، غلام مصطفےٰ جتوئی مرحوم، پیرپگارا مرحوم اوردیگربڑے بڑے وڈیروں کے نام تھے اورقوم کویہ بتایاگیاکہ سندھ میں بڑے بڑے ڈاکوؤں، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں اور ان کی سرپرستی کرنے والے پتھاریداروں کے خلاف فوجی آپریشن کیاجائے گا۔ جبکہ میں نے واضح الفاظ میں اس خدشے کا اظہارکردیاتھاکہ یہ آپریشن اصل میں ایم کیوایم کے خلاف ہوگا۔ میری بات سچ ثابت ہوئی اورفوج نے 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، سینکڑوں کولاپتہ کردیا، بہت سے آج تک لاپتہ ہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری شجاعت حسین کابیان ریکارڈپر ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کومارکراسلا م آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں میں دفن کردیاگیاتھا۔ آپریشن کے دوران فوج پورے پورے علاقوں کے محاصرے کرکے نوجوانوں اور بزرگوں کو گھروں سے نکال کران کی قمیضیں اتارکر انہیں بھیڑبکریوں کی طرح میدانوں میں جمع کرتی اوراس دوران گھروں میں خواتین کی بے حرمتی کی جاتی، جیسامشرقی پاکستان میں کیاگیاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہورہا تھااورہماری لاشیں گرائی جارہی تھیں تو پنجاب اورخیبرپختونخوا میں لوگ خوشیاں منارہے تھے اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔جب 9مئی کے واقعے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوئیں توپی ٹی آئی والوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر بہت ظلم ہورہاہے۔ (1/2)
3
61
86
1,301
(2/2) میں کہتاہوں کہ جتناظلم ایم کیوایم اورمہاجروں کے ساتھ ہوا اس کاپانچ فیصد بھی پنجاب میں پی ٹی آئی والوں پر نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے کتنے لیڈر، پارٹی ذمہ داران اورکارکنان شہیدکئے گئے؟ کتنے لوگ لاپتہ کئے گئے؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کے کرپٹ سیاسی نظام کوتبدیل کرناچاہتاتھا اورآج بھی موجودہ کرپٹ سیاسی نظام حکومت کی تبدیلی چاہتاہوں۔میں پاکستان کوجاگیرداروں اوروڈیروں سے نجات دلاناچاہتا ہوں، میں میں ایساسسٹم چاہتاہوں کہ ہرشہری کویکساں حقوق حاصل ہوں،خواہ ان کامذہب یاعقیدہ کوئی بھی ہو۔ میری مخالفت کسی فرد، صوبے یا جماعت سے نہیں، بلکہ اس نظام سے ہے جس میں طاقت قانون سے بالاتر ہو جائے۔ وہ سندھ کے وڈیرانہ نظام، پنجاب اور دیگر صوبوں کے جاگیردارانہ ڈھانچوں، بدعنوانی اور ایسے سیاسی انتظام کے مخالف ہیں جس میں جمہوری ادارے عسکری اختیار کے تابع ہوں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں فوج کے خلاف نہیں بلکہ میری مخالفت فوج کے ان چند جرنیلوں کی پالیسیوں سے ہے جن کے فیصلوں کے نتیجے میں ملک اور قوم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ماضی میں مذہب اور اسلام کے نام کو مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،اس غلط پالیسی کے نتیجے میں ملک میں مذہبی انتہاپسندی اور طالبانائزیشن پھیلی جس کے اثرات پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام نے برداشت کیے۔ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ آپ جوطالبان بنارہے ہیں یہ ایک دن مونسٹربن جائیں گے اورآپ کوہی کھائیں گے،لیکن میری باتوں کوفوج کے خلاف لیاگیا،آج ان پالیسیوں کے نتائج ملک کے سامنے ہیں،ملک میں خودکش حملے ہورہے ہیں اور معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیاگیااورانہیں گرفتارکیاگیا تومیں نے اس عمل کی مذمت کی اوران کے حق میں بیانات دیے تو ایم کیو ایم کے بعض کارکنوں نے مجھ سے سوال کیا کہ جس شخص نے ماضی میں آپ کی شدید مخالفت کی، آپ آج اس کے حق میں کیوں بول رہے ہیں؟ تومیں نے اپنے ساتھیوں کو یہی تلقین کی کہ یہ مت دیکھو کہ کس نے تمہارے ساتھ برا کیا تھا، یہ دیکھو کہ تم کسی کے لیے کیا اچھا کر سکتے ہو۔جب نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازلندن میں علیل ہوئیں تومیں نے ان کی عیادت کے لئے ساتھیوں کوبھیجا، جب نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازکو گرفتار کیا گیا تومیں نے اس کی مذمت کی۔جب بھی جس کے ساتھ زیادتی ہوئی، میں نے اس کے لئے آوازبلند کی۔ میں ہمیشہ مظلوم کے حق میں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتارہاہوں خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت، صوبے یا مکتبہء فکر سے ہو۔ میں نے نظام کے خلاف آوازبلند کی تومجھ پر پاکستان میں مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے،مجھ پر گرینیڈسے حملہ کیاگیا۔جس کے بعد میں ساتھیوں کی درخواست پر عارضی طورپرلندن آگیا،میں پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر مجھ پر پاکستان واپس جانے کے راستے بند کردیے گئے۔ میں نے یہاں رہ کربھی اپنی جدوجہد جاری رکھی، میں اب بھی پاکستان میں بہترنظام کے لئے جدوجہد کررہاہوں۔
47
70
489