پیارے لوگو!!!
زندگی کبھی کبھی انسان کو ایسے امتحان سے دوچار کرتی ہے جہاں جسم سے زیادہ حوصلہ، اور دوا سے زیادہ دعا کی ضرورت پڑتی ہے۔
مئی 2025 سے میں کینسر جیسے موذی مرض سے نبردآزما تھی۔ یہ سفر آسان نہیں تھا؛ درد، اذیت، بے یقینی، خوف اور بے شمار کٹھن لمحات سے گزرنا پڑا۔ کئی مرتبہ حوصلے کا امتحان ہوا، مگر میں نے ہمت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
میں نے بیماری سے جنگ لڑی، ہر تکلیف کا سامنا کیا اور زندگی سے اپنا رشتہ کمزور نہیں پڑنے دیا۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہاری نہیں۔
میرے پیارے لوگوں! آپ کی دعائیں میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھیں۔ آپ کی محبت، خلوص اور دعاؤں نے اس کٹھن سفر میں مجھے حوصلہ دیا۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
میں نے اس سفر سے ایک بات سیکھی ہے: انسان کمزور ضرور پڑ سکتا ہے، مگر اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
آج بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس موذی مرض کی آزمائش میں مبتلا نہ کرے، ہر بیمار کو شفاے کاملہ عطا فرمائے اور ہر دکھی دل کو سکون نصیب کرے۔
الحمدللہ علیٰ کل حال!
آمین یا رب العالمین۔ ❤️