کامیابی کے سو دعوے دار نکل آتے ہیں، ناکامی مگر قیادت کے ظرف کا اصل امتحان ہے۔ لانگ مارچ کے فیصلے اگر اجتماعی مشاورت سے ہوئے تو ذمہ داری صرف سہیل آفریدی اور چند دیگر افراد پر کیوں؟ جو آج گرفتار ہیں اور اپنا دفاع بھی نہیں کر سکتے، سارا ملبہ انہی پر ڈالنا ناانصافی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت قائم کی۔ غلط فیصلہ اور دانستہ غداری میں فرق ہوتا ہے۔ مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی آپکے کردار کا عکاس ہوتا ہے۔