دہشت گردی کے خلاف وفاق سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
ہم دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھنے اور مشترکہ پالیسی بنانے کے لیے تیار ہیں۔ آئیں، نیت درست کریں اور اس ناسور کے خلاف مل کر ایک جامع اور مستقل پالیسی بنائیں۔
ہم نے ہمیشہ سیاسی حکمتِ عملی کے تحت اپنے فیصلے کیے ہیں۔ پہلے کہا گیا کہ اسلام آباد آکر دکھائیں، کنٹینرز، رکاوٹیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی، دھمکیاں دی گئیں۔ جب ہم نے اپنی تاریخ مؤخر کی تو اب سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ہم کیوں نہیں آ رہے؟
آج بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں؛ بات چیت کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔