The official X account of Islamic Republic of Pakistan.

Islamabad, Pakistan
کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حقِ خودارادیت کے حصول تک ہماری سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
1
152
پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اور بھارت کو اس بارے میں کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
8
13
47
2,218
اسلاموفوبیا اور آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا نظریئے کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور مساجد کا انہدام باعث تشویش ہے۔ مذہبی منافرت کے لیے اس دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
5
11
34
2,506
غزہ میں جنم لینے والے بچے بھی اسی زندگی اور خوابوں کے مستحق ہیں جو دنیا کے کسی بھی بچے کو حاصل ہیں۔ ہند رجب اور دیگر معصوموں کے سانحات ہماری اجتماعی خاموشی اور بے عملی پر ایک فردِ جرم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف #PMShehbazAtUNGA81
6
28
109
3,028
امن کیلئے ہماری پائیدار وابستگی کا ایک اور مظہر برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ہے، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے. وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
2
7
20
1,628
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the 81st session of United Nations General Assembly. New York, 25 September, 2026. #PMShehbazAtUNGA81
6
17
109
3,885
آبنائے ہرمز اور باب المندب عالمی معیشت کی شہ رگیں ہیں، ان کا کھلا اور محفوظ رہنا ناگزیر ہے تاکہ یہ اقوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ بنیں نہ کہ باہمی تصادم اور محاذ آرائی کے مراکز، یہ سمندری گذر گاہیں جنگ کی ہولناکیوں کے بجائے خوشحالی اور ترقی کی نوید کی امین ہونی چاہئیں، ہم ایک بار پھر سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حالیہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقدس شہر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید صدمے اور اضطراب سے دوچار کیا۔ پاکستان آج بھی سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اپنی پوری تاریخ میں جس طرح ہم برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
1
34
76
3,173
دریائے سندھ کے نظام آب سے وابستہ مشترکہ آبی وسائل نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پورے خطے کے لئے زندگی کی ضمانت ہیں، بھارت کی جانب سے موجودہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ قطعی طور پر کوئی قانونی جواز نہیں رکھتا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کے دعوؤں اور اقدامات دونوں کو اقوام متحدہ کے ماہرین اور حال ہی میں ثالثی عدالت نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ یہ امر اب کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہو کر ثابت ہو چکا ہے کہ معاہدہ بدستور موثر، لازم العمل اور پوری طرح نافذ العمل ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا جائز اور اصولی موقف درست ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
3
20
60
3,017
آٹھ دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے کئے گئے اس پختہ عہد کی تکمیل کے منتظر ہیں کہ اس کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرایا جائے گا۔ نسل در نسل کشمیری عوام غیر قانونی قابض، من مانی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں، جبری گمشدگی، جنسی تشدد اور اجتماعی سزا جیسے سنگین مظالم سہتے چلے آ رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں آبادی کے تناسب کو مصنوعی طور پر تبدیل کرنے اور دیگر غیر قانونی اقدامات کے ذریعے جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدلنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں، بے بس کشمیری مائیں اور باپ آج بھی اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کی راہ تک رہے ہیں جو کبھی لوٹ کر نہیں آئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف #PMShehbazAtUNGA81
2
21
45
2,654
پاکستان نے مربوط اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران کو اسلام آباد میں ایک ہی چھت تلے مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی۔ اسلام آباد مذاکرات سے لے کر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک اس سنگین تنازعہ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنے کے لئے متعدد تاریخی اقدامات کئے۔ اس موقع پر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کی کاوشوں کو خلوص دل سے سراہتا ہوں جن کی مسلسل اور انتھک کوششوں نے غیر معمولی طور پر دشوار اور چیلنجنگ حالات میں سفارت کاری کے لئے گنجائش پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا میں، اس سلسلے میں ہمارے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو بھی سراہنا چاہوں گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
4
50
179
5,118
مجھے پاکستان کے 24 کروڑ ثابت قدم اور امن پسند عوام کی جانب سے اس معزز ایوان سے چوتھی مرتبہ خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے، میں جناب خلیل الرحمان کو جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی جانب سے انہیں مکمل تعاون اور بھرپور حمایت حاصل رہے گی، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب #PMShehbazAtUNGA81
4
20
74
5,840
براہِ راست:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس سے خطاب nitter.net/i/broadcasts/1RKZzBggl…
9
38
142
11,275
Government of Pakistan retweeted
Delighted to meet His Highness Prince Rahim Aga Khan V in New York. I fondly recalled his illustrious father, the late Aga Khan IV, and his enduring contributions to Pakistan’s development and the welfare of its people. We discussed ways to further strengthen our longstanding partnership with @akdn, particularly in healthcare, agriculture, rural development, climate resilience, and the empowerment of youth and women. I deeply appreciate His Highness’s commitment to carrying forward this remarkable legacy of service and partnership with Pakistan, and look forward to welcoming him again soon.
50
140
873
46,256
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met with His Highness Prince Rahim Aga Khan V on the sidelines of the 81st United Nations General Assembly session, in New York The Prime Minister warmly welcomed His Highness and fondly recalled their meeting during the Aga Khan's visit to Pakistan earlier this year. He expressed deep appreciation for His Highness’s commitment to sustaining the longstanding friendly and positive relations with Pakistan. The Prime Minister also underscored the need to fully harness the potential for further collaboration in these areas, so as to advance sustainable and inclusive development in Pakistan. Further, the Prime Minister invited His Highness to undertake regular visits to Pakistan to further deepen the bonds of friendship and cooperation built over many decades. His Highness Prince Rahim Aga Khan reaffirmed his commitment to further strengthening the longstanding partnership between Pakistan and AKDN. He also expressed his desire to continue and expand cooperation in various human development initiatives, particularly in healthcare, education, climate resilience and sustainable socioeconomic development, for the benefit of the people of Pakistan.
10
11
47
2,972
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s Message on National Newspaper Readership Day "Newspapers reflect the political, economic and social dimensions of our national life and hold an important place in fostering an informed and conscious society. Following the creation of Pakistan, the press has continued to make valuable contributions towards strengthening democracy, promoting transparency, and keeping citizens informed about matters of national and international importance. In the rapidly evolving information landscape of today, digital and social media have transformed the ways in which news is accessed and consumed. Yet, the enduring relevance and importance of newspapers remain undiminished. At a time when fake news, misinformation and misleading information can spread with unprecedented speed, the importance of credible journalism, professional standards and responsible reporting has assumed even greater significance. On this occasion, I commend editors, journalists, photographers, press workers and all others associated with the newspaper industry for their valuable contribution to national life and for their continued dedication, hard work and commitment to the cause of responsible journalism."
2
5
13
1,823
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی-پاکستان بزنس کونسل (USPBC) اور بزنس کونسل آف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ (BCIU) کے مشترکہ وفد سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات وزیراعظم نے امریکی کاروباری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کے کاروباری شعبوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری اور نتیجہ خیز شراکت داری کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کو امریکی کاروباری اداروں کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری کی منزل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی مارکیٹ اور نوجوان افرادی قوت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اہم عوامل ہیں۔ امریکی-پاکستان بزنس کونسل اور بزنس کونسل آف انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ نے پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور نئی شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے میں اپنی رکن کمپنیوں کی دلچسپی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ (USPBC) اور (BCIU) نے تعاون کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
2
9
1,791
"We have identified five potential areas for investment. First, agriculture. I don't necessarily mean AI-led agriculture alone, but the use of today's technology and modern machinery, be it combine harvesters and other equipment to enhance our per-acre yield, improve efficiency, achieve higher production and economize our costs by saving every last grain. So this is where Pakistan has its biggest potential. Secondly, mines and minerals. This is an area where God Almighty has blessed Pakistan with enormous resources. Third, IT and AI-led initiatives. Our population is young, and we are doing our best to empower them through vocational and skills training. This can be utilized in our discussion in terms of productive employment and production. Fourth, because of the current crisis, certain lessons have to be drawn. Pakistan, as luck would have it, offers both security and safety for energy reserves; oil, petrol, gas, everything. And finally, investment in ports and shipping. So these are the five areas, I would like to propose as an opening gambit for our discussion here today. Privatization is another very important area. As I speak, PIA has now been privatized. We have also privatized a bank. We are speedily processing the privatization of our power distribution companies in various provinces. Similarly, many other areas of mutual interest are being offered to the private sector, because the government's business is to act as a catalyst to support the private sector, not to become the private sector." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's remarks during his meeting with delegations of the Business Council for International Understanding (BCIU) and the US-Pakistan Business Council (USPBC)
3
7
28
4,222
“Pakistan and United States Business Council is a great bridge between Islamabad and Washington, and with our relations with the United States having improved tremendously in the past one year or so, I think it's high time to discuss the great potential and opportunities waiting for you in Pakistan. Our economy is now stable. We are moving towards growth. Unfortunately, the Gulf crisis has caught us on the wrong foot. But we are trying to stand on our feet. We are doing our best to facilitate peace efforts. We were largely very successful in the month of June, but then things started deteriorating again. But I hope with the support of friends and our brotherly countries, we will be able to arrest this situation and achieve long-term peace in the region, which is very important if we have to discuss business and investments. We have undertaken massive structural reforms, digitising our economy, FBR, e-governance, etc. All this is happening speedily as I speak.” Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif's remarks during his meeting with delegations of the Business Council for International Understanding (BCIU) and the US-Pakistan Business Council (USPBC)
9
25
3,100
New York: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets H.H. Prince Rahim Aga Khan-V.
3
21
260
15,599
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر عزت مآب پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور رواں سال کے اوائل میں آغا خان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی اپنی ملاقات کو خوشگوار الفاظ میں یاد کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ اور مثبت تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے پرنس رحیم آغا خان کے عزم کو سراہتے ہوئے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بالخصوص اسماعیلی برادری کی دیرینہ خدمات کو سراہا اور معاشرے کے لیے خدمت اور شہری شمولیت کی اس کی قابلِ قدر روایت کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے اے-کے۔ڈی-این (AKDN)سے وابستہ اداروں کی مالیاتی شمولیت، سیاحت کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی آبادی کی شمولیت سے معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو بھی سراہا۔ مزید براں، وزیراعظم نے ان شعبوں میں مزید تعاون کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پاکستان میں پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم کے پرتپاک جذبات پر اظہار تشکر کیا اور ایسی صورتحال میں، جب پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے، علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور اے-کے۔ڈی-این (AKDN) کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انسانی ترقی کے مختلف شعبوں، بالخصوص صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو جاری رکھنے اور وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت دی تاکہ کئی دہائیوں سے قائم دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط اور گہرا کیا جا سکے۔
6
45
389
20,505