🧠 پنجاب میں فالج کے مریضوں کے لیے اہم پیش رفت!
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ۔
✅ 40 پرائمری سٹروک سینٹرز فعال
✅ مزید 17 مراکز دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف
✅ 336 مریض بروقت علاج سے مستقل معذوری سے محفوظ
✅ سٹروک کے فوری علاج کے لیے 710 انجیکشنز دستیاب
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کی قیادت میں دیہی صحت کے نظام میں نمایاں تبدیلی!
مریم نواز ہسپتالوں میں 78 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج، 50 ہزار سے زائد کامیاب سرجریز، 32 ہزار نارمل ڈلیوریز اور لاکھوں مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔
On World Rabies Day, let’s raise awareness about rabies prevention, timely vaccination and immediate medical care. Rabies is preventable, and timely action can save lives.
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں سموگ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو سموگ سے متعلق طبی رہنمائی اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سموگ انسانی صحت، خصوصاً سانس اور پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے احتیاط اور بروقت طبی مشورہ ضروری ہے۔
پنجاب میں جدید کیتھ لیبز کے قیام کے لیے طبی عملے کی بھرتیاں جاری ہیں۔
انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، میڈیکل آفیسر کارڈیالوجی، کیتھ لیب ٹیکنالوجسٹ اور چارج نرس کی آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔
آخری تاریخ: 2 اکتوبر 2026
🌐 jobs.pshealthpunjab.gov.pk
☎️ 1033
On World Pharmacists Day, we recognize the dedication and vital role of pharmacists in ensuring safe, effective and accessible medicines.
Their expertise and contribution are an essential part of quality healthcare.
#worldpharmacistsday
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ @MaryamNSharif کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فروغ جاری ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش سے ملاقات میں صحت و آبادی کے پروگرامز کے ڈیٹا کو مربوط بنانے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کی ہدایت پر پنجاب میں موسمی و عام امراض کے لیے ٹیلی میڈیسن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ مریض ویڈیو کال کے ذریعے ڈاکٹر سے مشاورت کے ساتھ متعلقہ ہسپتال یا وارڈ میں ریفرل اور ٹیسٹ و علاج کے لیے اپائنٹمنٹ بھی حاصل کر سکے گا۔
On World Pharmacists Day, heartfelt appreciation for all pharmacists whose expertise and dedication play an essential role in ensuring safe, effective and responsible use of medicines. Their contribution to Punjab’s healthcare system is truly valuable.
لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی @Kh_ImranNazir سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ @MaryamNSharif کے وژن کے مطابق صحت و آبادی کے پروگرامز کے ڈیٹا کو مربوط بنانے، ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم اور مؤثر مانیٹرنگ پر گفتگو ہوئی۔
کلینک آن ویلز، فیلڈ ہسپتالوں اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس سمیت مختلف منصوبوں کے ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ سسٹم میں وسیع پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں۔ 911 کلینک آن ویلز سے 3 کروڑ مریض مستفید ہوچکے، 40 ہزار سے زائد ڈاکٹرز و الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی بھرتی کی گئی۔
ہر ضلع میں CT Scan، ٹیلی میڈیسن سینٹرز، ڈیجیٹل میڈیکل باکس اور 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے اقدامات کے ساتھ 300 مریم نواز ہسپتالوں کو مکمل ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ عوام کو معیاری علاج اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سفر جاری ہے۔
سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی زیر نگرانی خانیوال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے فیلڈ میں خدمات انجام دینے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ان کی ذمہ داریوں اور عوامی صحت کے فروغ میں کردار سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ تربیت میں فیلڈ آپریشنز، کمیونٹی انگیجمنٹ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
سیکریٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
بعد ازاں سیکریٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے خود گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانے کے لیے ہر مہم کے دوران قطرے ضرور پلوائیں۔
سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی زیر نگرانی خانیوال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے فیلڈ میں خدمات انجام دینے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ان کی ذمہ داریوں اور عوامی صحت کے فروغ میں کردار سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ تربیت میں فیلڈ آپریشنز، کمیونٹی انگیجمنٹ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد شریف، ڈی ایس ٹیکنیکل عالمگیر راؤ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی یو ڈاکٹر فرخ امین بھی موجود تھے۔
سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کا DHQ ہسپتال خانیوال کا دورہ
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کی سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے DHQ ہسپتال خانیوال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، تشخیصی سہولیات، میڈیسن سٹور سمیت مختلف شعبہ جات میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس شالیمار ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی اجلاس کی صدارت کی۔ ڈینگی کی صورتحال، فیلڈ سرویلنس اور لاروا کی بروقت نشاندہی و تلفی کا جائزہ لیا۔
ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ متعلقہ ادارے مؤثر نگرانی اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔
Interventional cardiology has transformed the treatment of heart diseases by making life-saving procedures possible without major surgery. On this day, we acknowledge the importance of timely access to these specialized services.
Punjab is witnessing major expansion in cardiac care under the leadership of CM Punjab @MaryamNSharif , including new cath labs and improved cardiology facilities.