پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی شعبہ خواتین کی صدر روحینہ ابرار صاحبہ کی ہدایت پر ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کورنگی کی تمام عہدیداران، سٹی ایریاز کی عہدیداران اور تمام یوسیز کی صدور نے شرکت کی۔
اجلاس میں تلاوتِ قرآن پاک کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور بالخصوص محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لیے دعا کی گئی۔
اجلاس کے دوران 18 اکتوبر سانحہ کارساز، وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی، ضلعی سطح پر جلسے کے حوالے سے مشاورت اور عہدیداران کو تنظیمی درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔