کل پشاور ہائیکورٹ میں ایمرجنسی گورنر راج کے نفاذ سے متعلق مقدمہ سماعت کیلیے مقرر ہو چکا ہے۔ لیکن یہ نیا نظام آئینی طریقہ کار کے تحت ہے۔ یہ آئین کی حدود میں ہے۔ مجھے پی ٹی آئی کو ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا ہے۔قانون طور پر اس فیصلے کو Undo کروانا نا ممکن نظر آتا ہے کیونکہ وفاق کے پاس اس کا آئینی جواز موجود ہے۔ یہ میرٹ پر نفاذ ہوا ہے۔ نواز شریف صاحب نے بھی اس عمل کی نا صرف تائید کی ہے بلکہ کہا کہ یہ بہت تاخیر سے ہوا ہے۔