خیبرپختونخوا میں نئی صوبائی حکومت ان ایکشن
پشاور ، ڈی آئی خان، بنوں، ہزارہ، کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کے لیے متعلقہ ادارے متحرک
پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، دیر، بونیر اور درگئی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مؤثر اقدامات
تمام ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مالاکنڈ ڈویژن کے بونیر ، دیر، درگئی اور دیگر علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔
اسی طرح پشاور، ڈی آئی خان، اور بنوں میں بھی مختلف علاقوں میں صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
بازاروں، تجارتی مراکز، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے متعلقہ عملہ متحرک ہے۔
صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر پھینکیں اور اپنے علاقوں کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔